Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ون ڈے سیریز :نیوزی لینڈ نے پاکستان کو وائٹ واش کردیا

ویلنگٹن: یہاں کھیلے جانے والے پانچویں اور آخری ون ڈے کرکٹ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 15 رنز سے شکست دے کی سیریز 5-0 سے جیت لی اورپاکستان کو وائٹ واش شکست دیدی۔آخری ایک روزہ میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 272 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم 49 اوورز میں 256 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی۔اس میچ میں بھی پاکستانی ٹاپ آرڈر ایک مرتبہ پھر ناکام رہا تاہم مڈل اور لوئر آرڈر میں حارث سہیل اور شاداب خان نے نصف سنچریاں بنائیں۔ان کے درمیان 100 رنز سے زیادہ کی شراکت ہوئی لیکن وہ فتح گر ثابت نہ ہو سکے۔آوٹ ہونے والے آخری پاکستانی کھلاڑی رومان رئیس تھے جنھوں نے 5 رنز بنائے۔ اس سے قبل محمد نواز 23، فہیم اشرف 23، شاداب خان 54، حارث سہیل 63، سرفراز احمد 3، محمد حفیظ6، بابر اعظم 10، عمر امین2 اور فخر زمان 12 رنز پر آوٹ ہوئے۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے کامیاب ترین بولر میٹ ہنری رہے جنھوں نے 4وکٹیں حاصل کیں۔ اس کے علاوہ مچل سینٹنر نے 3، لوکی فرگیسن نے2 اور کولن ڈی گرینڈہوم نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں پر 271 رنز بنائے۔ اوپنر کولن منرو اور مارٹن گپٹل نے جارہانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا لیکن 5.2 اوور میں 52 رنز کے اسکور پرنیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ گر گئی۔اوپنر کولن منرو پاکستان بولر رمان رئیس کی گیند پر کیچ آوٹ ہو گئے۔ انھوں نے 34 رنز بنائے۔کولن منرو کے بعد کین ولیمسن کریز پر آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کے مجموعی ا سکور کو 100 تک پہنچایا۔ نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 101 پر اس وقت گری، جب یاسر امین نے ولیمسن کو کیچ آوٹ کیا۔ انھوں نے 22 رنز بنائے۔ ولیمسن کے آوٹ ہونے کے بعد روس ٹیلر آئے اور مارٹن گپٹل نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور ا±ن کی پارٹنرشپ میں 150 رنز بنے۔اوپنر مارٹن گپٹل نے بہت پر اعتماد انداز میں بیٹنگ کی اور سنچری بنائی۔ سنچری کے بنانے بعد رمان رئیس کی اگلی ہی گیند پر وہ آوٹ ہو گئے روس ٹیلر نے 59 رنز بنائے انھیں فہیم اشرف نے آوٹ کیا۔آخری 10 اووز میں نیوزی لینڈ کی 5 وکٹیں گریں۔پاکستان کی ٹیم میں 3 تبدیلیاں کی گئیں جو کارگرثابت نہ ہوئیں۔ شعیب ملک زخمی ہونے کے باعث ٹیم میں شامل نہیں تھے ۔ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس کے تحت 61 رنز سے ہرایا تھا جبکہ بارش سے متاثرہ دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی،ڈنیڈن میں تیسرے میچ 183 رنز سے شکست پاکستان کے حصے میں ا ٓ ئی تھی۔ہیملٹن میں کھیلے جانے والے چوتھے میچ میں پاکستان نے پہلے کھیلتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 263 رنز کا ہدف دیا جو اس نے 46ویں اوور میں حاصل کر لیا۔
 
 

شیئر: