Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

والدین گھر بیٹھے اسکول میں بچے پر رکھ سکتے ہیں نظر

نئی دہلی۔۔۔۔۔آپ کا بچہ اسکول میں کیسا ہے اور کیا کررہا ہے یہ سب جاننے کیلئے اب آپ کو اسکول جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ آپ گھر بیٹھے ہی اپنے موبائل فون کی مدد سے اسکول میں اپنے بچے پر نظر رکھ سکیں گے۔ ایسا ممکن ہوپائے گادہلی حکومت کے اسکول میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگانے کی منصوبہ بندی سے۔ دراصل دہلی حکومت سبھی سرکاری اسکولوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے جارہی ہے ۔ کیمرے نصب ہونے کے بعد والدین کو براہ راست اسکول سے منسلک کردیا جائیگا تاکہ وہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا بچہ کیا کررہا ہے یا کس حال میں ہے۔ وزیر اعلیٰ دہلی اروند کیجریوال نے ٹویٹر پر تحریر کیا کہ جلد ہی والدین یہ دیکھ سکیں گے کہ ان کا بچہ اسکول میں کیا کررہا ہے، آئندہ چند دنوں میں اسکول میں پڑھنے والے تمام بچوں کے والدین کے موبائل کو سی سی ٹی وی کیمروں سے لنک کردیا جائیگا۔

شیئر: