Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

29 اشیاء اور 53خدمات پر جی ایس ٹی کی شرح میں کمی

نئی دہلی۔۔۔۔۔جی ایس ٹی کونسلنگ کے اجلاس میں 29اشیاء اور 53 خدمات پر جی ایس کی شرح میں کمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اجلاس میں فیصلے کے مطابق جن اشیاء پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد سے کم کرکے 12فیصد کی گئی ان میں 20لیٹر والے صاف  پانی کے گیلن، ٹافی، بایو ڈیزل، کھاد، ڈرپ سینچائی کے آلات، زرعی آلات وغیرہ شامل ہیں۔علاوہ ازیں کون والی مہندی اور نجی کمپنیوں کی چولہا گیس پر سبسڈی کی شرح 18کے بجائے 5فیصد کردی گئی۔ ہیرے پر جی ایس ٹی کی شرح 3فیصد سے کم کرکے 0.5فیصد کردی گئی ہے۔ ایمبولینس پر پہلے 15فیصد جی ایس ٹی تھی اب اس پر سے ہٹا لی گئی۔بایو گیس سے چلنے والی بسوں پر جی ایس ٹی کی شرح 28سے 18فیصد کردی گئی۔جہاں تک خدمات کی بات ہے تو ان میں ٹیلرنگ پر جی ایس ٹی کی شرح 18فیصد کے بجائے 5فیصد ہوگی۔ تھیم پارک ،واٹر پارک جیسی خدمات پر جی ایس ٹی کی نئی شرح 25جنوری سے نافذ ہونگی۔اجلاس میں پٹرول ڈیز ل کو جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا فیصلہ نہیں ہوا تاہم اگلے اجلاس میں ریئل اسٹیٹ اور پٹرول کو بھی جی ایس ٹی کے دائرے میں لانے کا امکان ہے۔

شیئر: