Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہیلمٹ نہ لگانے پر ممبر پارلیمنٹ نے ادا کیا جرمانہ

بھوپال۔۔۔۔بھوپال پارلیمانی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے بی جے پی کے ایم پی آلو ک سنجر نے بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل چلانے کے معاملے میں غلطی قبول کرتے ہوئے ٹریفک پولیس آفس پہنچ کر 250روپے کا جرمانہ ادا کیا۔ سنجر نے اپنی غلطی کا اعتراف ٹویٹر اکاؤنٹ پر بھی کرکے افسوس کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کرنے سے بھاری جانی و مالی نقصانات سے لوگ محفوظ رہ سکتے ہیں۔

شیئر: