سعودی، سوڈانی رابطہ کونسل کا قیام، وزرائے خارجہ نے دستاویز پر دستخط کر دیے
شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں سوڈانی ہم منصب کا خیرمقدم کیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے پیر کو ریاض میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سوڈان کے وزیر خارجہ محی الدین سالم احمد ابراہیم کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق وزرائے خارجہ نے مشترکہ سیاسی مشاورتی اور فالو اپ کمیٹی کے اجلاس کی مشترکہ صدارت کی۔
اجلاس میں حالیہ علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کا جائزہ لیا اور مختلف شعبوں میں انہیں بڑھانے کے طریقے تلاش کیے۔

دو طرفہ تعلقات اور مشرکہ تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
علاوہ ازیں سعودی اور سوڈانی وزرائے خارجہ نے ریاض میں سعودی، سوڈانی رابطہ کونسل کے قیام کی دستاویز پر دستخط کیے ہیں۔
