Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پی آئی اے کی کویت، لاہور پروازوں کی معطلی پر اظہار تشویش

وزیراعظم پاکستان اور پی آئی انتظامیہ سے فیصلے پر نظرثانی کی اپیل
کویت (محمد عرفان شفیق)کویت میں مقیم پاکبانوں نے یکم فروری 2018ءسے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے)کی کویت لاہور پروازیں معطل کرنے کی اطلاع پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پاکبانوں کا کہنا ہے کہ کویت پر عراق کے غاصبانہ قبضے سے قبل صرف کراچی کیلئے پروازیں چلتی تھیں۔ جنگ کے بعد لاہور کیلئے پروازوں کے اضافے نے پاکبانوں میں خوشی کی لہر دوڑا دی تھی۔ پاکبانوں کاکہناہے کہ وہ پی آئی اے ہی سے سفر کو ترجیح دیتے رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر دکھ کا اظہار کیا کہ اس سے قبل کویت پشاورپرواز معطل کی گئی۔ پاکبانوں نے وزیراعظم پاکستان اور پی آئی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ کویت لاہور سیکٹر کیلئے پروازوں کی منسوخی کے فیصلے پر نظرثانی کی جائے اور کویت میں مقیم پاکبانوں کو اپنی قومی ایئرلائنز سے سفر سے محروم نہ کیا جائے۔
 

شیئر: