اسلام آباد میں او آئی سی کے سائنسی و تکنیکی تعاون کے ادارے ’کامسٹیک‘ (COMSTECH) کے سیکریٹریٹ میں بین الاقوامی ایئروسپیس نمائش شروع ہو گئی ہے جو تین روز تک جاری رہے گی۔ اس میں 18 کمپنیاں، تحقیقاتی ادارے، سٹارٹ اپس اور انکیوبیشن مراکز اپنی ٹیکنالوجی پر مشتمل مصنوعات پیش کر رہے ہیں۔
افتتاحی تقریب کے موقع پر سعودی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن نایف بن حمود ملافخ نے مختلف سٹالز کا دورہ کیا۔ کمپنیز کے نمائندوں نے آنے والے افراد کو اپنی مصنوعات کے بارے میں تفصیلات بتائیں۔
اردو نیوز کے نامہ نگارصالح سفیر عباسی کی ڈیجیٹل رپورٹ