Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت میں سینما گھروں کی بحالی کا پاکبانوں کی طرف سے خیر مقدم

پاکستان میں بننے والی نئی فلم پرچی کو سفارتخانے کے ہال میں پیش کیا گیا
ریاض (ذکاءاللہ محسن) سعودی عرب میں سینما گھروں کی بحالی کا مملکت میں مقیم پاکبانوں نے پرجوش خیر مقدم کیا۔ پاکستانی فلم سازوں نے اسے شاندار قدم قرار دیا۔ انکا کہناہے کہ مملکت میں موجود 27لاکھ سے زیادہ پاکستانی اپنی فلمیں دیکھ کر نہ صرف یہ کہ اپنی تہذیب و تمدن سے آشنا ہونگے ۔ تفریح کا سامان بھی حاصل کرسکیں گے۔ پاکستان میں بننے والی نئی فلم ”پرچی“ کو سعودی عرب میں نمائش کیلئے پیش کیا گیا جس کا اہتمام نالج کور اکیڈمی اور ٹاپ ایونٹ نے سفارتخانہ پاکستان کے تعاون سے مل کر کیا۔ سفارتخانے کے ہال میں پریمیئر شو کی تیاری کی گئی۔ بڑی اسکرین لگا کر فلم دکھائی گئی۔ شو سے قبل تقریب منعقد ہوئی جس میں پرنس عبدالعزیز اور پرچی فلم کے پروڈیوسر عمران رضا کاظمی، پاکستانی سفارتکارشریک ہوئے۔ اس موقع پر پرنس عبدالعزیز بن متعب بن سعود کا کہناتھا کہ پاکستانی فلموں کا معیاربھی ٹی وی ڈراموں کی طرح اچھا ہے۔ قائم مقام سفیر ڈاکٹر بلال احمد کاکہناتھا کہ پاکستان فلموں کا معیار اچھا ہورہا ہے۔ مملکت میں پاکستانی فلموں کا مستقبل اچھا ہوگا۔ پولیٹیکل قونصلر سردار خٹک نے کہا کہ مملکت میں پاکستانی فلموں کی مارکیٹ بہت بڑی ہے۔ 

شیئر: