Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

محض پانچ منٹ میں 48 فیصد بیٹری چارج۔‎

ہواوے کمپنی نے اپنی فاسٹ چارجنگ ٹیکنالوجی سے متعلق ایک نئی ویڈیو جاری کردی ہے۔ اس ٹیکنالوجی کو ہواوے واٹ لیب میں تیار کیا گیا ہے اور یہ اسمارٹ فون کو ایک عام چارجر کی نسبت 10 گنا زیادہ تیزی سے چارج کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ کمپنی کی جانب سے جاری کردہ ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے صرف پانچ منٹ میں 48 فیصد بیٹری اور دس گھنٹے کا ٹاک ٹائم حاصل کیا جاسکتا ہے۔ اس ٹیکنالوجی کی مدد سے بیٹری کو چارچ کرنے کے لئے بیٹری کو فون سے الگ کرنا پڑتا ہے جس کے بعد اب یہ سوال پیدا ہو رہا ہے کہ کیا ریمیوایبل بیٹریاں دوبارہ اسمارٹ فونز میں جگہ بنانے جارہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ہواوے پی سیریز میں تین بیک کیمرے شامل کیے جائیں گے

شیئر: