Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ہسپانوی سرحد کے قریب 4افریقی تارکین وطن گرفتار

ملیلا ، مراکش .... غیر قانونی تارکین وطن نے آئے دن پیش آنے والے حادثات اور پکڑ دھکڑ کے باوجود بہتر مستقبل کے لئے وطن ترک کرکے دوسرے ملکوں میں جانے کا سلسلہ ترک نہیں کیا ہے۔ اس سلسلے میں نیم صحرائی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 4تارکین وطن مراکش سے ملیلا جانیوالی سڑک پر ہسپانوی سرحد کے قریب گرفتار کرلئے گئے۔ 4تارکین وطن میں سے 2کار کے پائدان میں چھپے ہوئے تھے جبکہ ایک کار کی سیٹوں کے نیچے چھپا ہوا تھا جبکہ چوتھی گرفتاری ایک عورت کی ہوئی ہے جس نے کار کے ڈیش بورڈ کے نیچے چھپ کر سرحد پارکرنے کی کوشش کی تھی۔ پولیس کا کہناہے کہ یہ چاروں افراد اسپین کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ کار کے ڈرائیور اور اس پر سفر کرنے والے دوسرے مسافر کو بھی گرفتار کرلیا گیا۔ ہسپانوی میڈیا کا کہناہے کہ سیکیورٹی چیک پوسٹ سے تارکین وطن کی گاڑی نے بہت زیادہ تیز رفتاری سے نکل بھاگنے کی کوشش کی مگر کچھ آگے جاکر اسکے مسافر کار سے اترے اور فرار ہونے کی کوشش میں پکڑے گئے۔ واضح ہو کہ یہ راستہ افریقی تارکین وطن کیلئے یورپ جانے کا سب سے سہل اور مقبول سمجھا جاتا ہے۔

شیئر: