Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سہ ملکی سیریز: بنگلہ دیش کی ون ڈے تاریخ کی سب سے بڑی فتح

 
ڈھاکا:بنگلہ دیش نے شکیب الحسن کی عمدہ آل راونڈ کارکردگی کے باعث سہ ملکی ون ڈے سیریز میں سری لنکا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 163 رنز کے واضح فرق سے مسلسل دوسری شکست دے دی۔ڈھاکا میں کھیلے گئے میچ میں میزبان بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور تمیم اقبال، شکیب الحسن اور مشفق الرحیم کی عمدہ بیٹنگ کی بدولت 7 وکٹوں کے نقصان پر 320 رنز بنائے۔تمیم اقبال 84 ،مشفق الرحیم 62 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔سری لنکا کی جانب سے تھسارا پریرا نے 3، فرنانڈو نے 2، دھننجایا اور گونارتنے نے ایک، ایک وکٹ لی۔بڑے ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم 33 ویں اوور میں 157 رنز پر آوٹ ہو کر زمبابوے کے بعد بنگلہ دیش سے تاریخی شکست سے دوچار ہو گئی۔بنگلہ دیشی بولرز کی نپی تلی بولنگ کے سامنے سری لنکا کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔تھسارا پریرا 29 ، کپتان دنیش چندیمل 28 اور اپل تھرنگا 25 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ شکیب الحسن نے 3 ، مشرفی مرتضیٰ اور روبیل حسین نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں۔بنگلہ دیش نے سری لنکا کو 163 رنز سے شکست دی جو رنز کے اعتبار سے ان کی اب تک کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔ میزبان ٹیم نے ابتدائی دونوں میچوں میں کامیابی حاصل کرکے سہ فریقی سیریز میں بونس پوائنٹس بھی حاصل کر لئے۔

شیئر: