Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی بجلی کمپنی ماہ رواں سے ای بل جاری کریگی

 ریاض .... سعودی بجلی کمپنی ماہ رواں سے ای بل جاری کریگی۔ طبع شدہ بلوں کا اجراءختم کردیا گیا ہے۔ بجلی کمپنی کی طرف سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا کہ شاہی فرمان پر عمل کرتے ہوئے بجلی کا بل ہر عیسوی ماہ کی 28تاریخ کو جاری ہوا کریگا۔ تمام صارفین کو بل جاری ہونے کا ایس ایم ایس اور ای میل موصول ہوگا۔ بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ صارفین اپنا بل کمپنی کی ویب سائٹ یا ایپلی کیشن کے ذریعے دیکھ سکتے ہیں۔ صارفین کو سروس فراہم کرنے والے شعبے کے سربراہ انجینیئر سلطان المطرفی نے کہا ہے کہ سعودی عرب کے تمام شہروں، قصبوں اور دیہی علاقوں میں انٹرنیٹ کا استعمال عام ہوگیا ہے۔ اسمارٹ فونز ہر ایک کی دسترس میں ہے۔ تمام شہریوں سمیت غیر ملکی بھی نئی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔ اس صورت میں روایتی طبع شدہ بلوں کا اجراءفائدہ مند نہیں رہا ۔ اس کے برعکس ای بل ہر ایک کی نہ صرف دسترس میں ہے بلکہ کمپنی کی ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں پرانے بلوں کا ریکارڈ بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ علاوہ ازیں کمپنی کے ٹول فری نمبر پر رابطہ کرکے بھی صارف اپنے بل کے بارے میں معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ عرصے میں کمپنی طبع شدہ بلوں کے ساتھ ای بل بھی جاری کرتی رہی ہے۔ نیز صارفین کو یہ آپشن بھی دیا جاتا ہے کہ انہیں طبع شدہ بل ارسال کرتے رہا کریں یا وہ ای بل کو پسند کرتے ہیں۔ صارفین کی بڑی تعداد نے ای بل کو زیادہ پسند کیا۔

شیئر: