Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حلی ڈیم سے پانی آج چھوڑا جائیگا

قنفذہ....وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نے اعلان کیا ہے کہ آج اتوار کو مکہ مکرمہ ریجن کے ماتحت قنفذہ کمشنری میں ”حلی ڈیم“ کے دروازے کھول دیئے جائیں گے۔40ملین مکعب میٹر پانی چھوڑا جائیگا جس سے قنفذہ کے زرعی فارموں کی آبپاشی ہوگی۔ گزشتہ سال یہ تجربہ کامیاب رہا تھا۔30ملین مکعب میٹر پانی چھوڑا گیا تھا۔ کاشتکاروں کو بڑا فائدہ ہوا تھا۔ امسال 10ملین مکعب میٹر پانی زیادہ چھوڑا جائیگا۔ اس سے 450زرعی فارم فیض یاب ہونگے۔ یہ سعودی عرب کا دوسرا بڑا ڈیم ہے۔
 
 

شیئر: