Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ڈرون کی مدد سے 2لڑکوں کو ڈوبنے سے بچالیا گیا

لیناکس، آسٹریلیا....  نیو ساؤتھ ویلز کے ساحلی علاقے لیناکس ہیڈ میں 2لڑکوں کو حیرت انگیز طور پر ایک ڈرون کی مدد سے پانی میں ڈوبنے سے بچالیا گیا۔ حکام کا کہناہے کہ شاید یہ دنیا میں اپنی قسم کا پہلا امدادی مشن تھا جو ایک ڈرون کی مدد سے مکمل ہوا۔ تفصیلات کے مطابق ڈرون علاقے میں معمول کی پرواز پر تھا کہ ڈرون کنٹرول کرنے والے سینٹر میں موجود افراد نے پانی میں دو لڑکوں کو دیکھا جو لائف جیکٹ پہنے ہوئے تھے لیکن انکی جان خطرے میں نظر آرہی تھی اور وہ جان بچانے کیلئے ہاتھ پیر مارتے نظرآئے تو فوری طور پر اس ڈرون کو اس جانب بھیج دیا گیا اور کمال کی بات یہ ہے کہ ڈرون بغیر وقت ضائع کئے انکی جانب پہنچاا ور اس نے دونوں بچوں کو بھی پانی سے نکال لیا۔ جس ڈرون کے ذریعے یہ کارنامہ انجام دیا گیا وہ ریپل ڈرون کے نام سے جانا جاتا ہے۔ ڈرون نے ان بچوںکے قریب جاکر  حفاظتی رسہ انکی جانب پھینکا جسے پکڑ کر وہ ساحل تک پہنچ گئے۔ یہ واقعہ اس وقت ہوا جب سمندری لہریں زوروں پر تھیں۔ یہ اتفاق تھا کہ ڈرون علاقے میں موجود تھا۔ لوگوں نے ڈرون  کنٹرول کرنے والوں کی حاضر دماغی کو بہت سراہا ہے۔

شیئر: