Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

صدر جمہوریہ نے ’’آپ ‘‘پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیدیا

نئی دہلی۔۔۔۔۔ الیکشن کمیشن کی سفارش منظور کرتے ہوئے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیدیا۔ حکومت نے صدر جمہوریہ کی منظوری کے بعد یہ خبر جاری کی۔واضح ہو کہ 19جنوری کو منافع بخش عہدوں پر قابض ہونے کے معاملے میں الیکشن کمیشن نے عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کو نااہل قرار دینے کی سفارش صدر جمہوریہ ہند کو بھیج دی تھی ۔ الیکشن کمیشن کے اس اقدام کے بعد عام پارٹی نے ہائیکورٹ کا دروازہ کھٹکھٹایا تھا تاہم وہاں سے بھی کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھاعام آدمی پارٹی کے پاس اب ایک ہی راستہ رہ گیا وہ ہے سپریم کورٹ کا  دروازہ کھٹکھٹانا ۔

 عام آدمی پارٹی کے نااہل قراردیئے گئے ارکان اسمبلی :

1۔ آدرش شاستری،  دواریکا
2۔ الکا لانبا چاندنی،  چوک
3۔ سنجیو جھا، براری
4۔ کیلاش گہلوت، نجف گڑھ
5۔ ویجندر گرگ ، راجندر نگر
6۔ پروین کمار، جنگ پورا
7۔ شرد کمار چوہان ، نریلا
8۔ مدن لال خفیہ، کستوربا نگر
9۔ شیوچرن گوئل ، موتی نگر
10۔ سریتا سنگھ ، روہتاس
11۔ نریش یادو،مہرولی
12۔ راجیش گپتا ، وزیر پور
13۔ راجیش رشی ،جنک پوری
14۔ انیل کمار واجپئی، گاندھی نگر بازار
15۔ سوم دت، صدر بازار
16۔ اوتار سنگھ ، کال کازی
17۔ سکھویر سنگھ ڈالا، منڈکا
18۔ منوج کمار، کونڈلی
19۔  نتن تیاگی، لکشمی نگر
20۔  جرنیل سنگھ ، تلک نگر
 

شیئر: