Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کرد ملیشیا امریکہ سے ملکر بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی، اردگان

انقرہ.... ترکی کے صدر رجب طیب اردگان کا کہنا ہے کہ کرد ملیشیا امریکی حمایت سے بھی ترکی کو شکست نہیں دے سکتی۔ ہمارے جنگی طیاروں نے شام میں کرد باغیوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے اور اب وہاں بری فوج بھی کارروائی کررہی ہے، ہم ان کا پیچھا جاری رکھیں گے اور اس آپریشن کو جلد از جلد مکمل کریں گے۔ کرد ملیشیا کی حمایت کرنے والوں سے بھی سختی سے نمٹا جائے گا۔ اس لئے ترکی میں رہنے والے کرد سڑکوں پر احتجاج سے باز رہیں۔دوسری جانب ترک وزیر اعظم بن علی یلدرم نے کہا کہ ترکی سے ملحقہ شام کے علاقے عفرین میں کارروائی کا مقصد کرد جنگجوﺅں کا انخلا اور شام کے اندر 30 کلو میٹر گہرا ”محفوظ زون‘ ‘قائم کرنا ہے۔ 

شیئر: