سعودی وزیر خارجہ کی جی سی سی اور آسیان کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت
جمعرات 24 ستمبر 2026 19:30
جی سی سی اور آسیان کے درمیان شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا ( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے جمعرات کو نیو یارک میں خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) اور آسیان کے مشترکہ وزارتی اجلاس میں شرکت کی۔
ایس پی اے کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81 ویں سیشن کے موقع پر منعقدہ اجلاس میں جی سی سی اور آسیان کے درمیان شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ شراکت داری حالیہ برسوں کے دوران بڑھتے ہوئے تعلقات کی عکاسی کے ساتھ موجودہ تعاون کو عملی منصوبوں اور اقدامات مں تبدیل کرنے کے طریقے تلاش کرنا جو مشترکہ مفادات کو آگے بڑھاتے ہیں۔
اجلاس میں معیشت، تجارت، سرمایہ کاری اور ترقی سمیت ترجیحی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے مواقع، علاقائی اور بین الاقوامی امور کے حوالے سے مسلسل ہم آہنگی اور مشاورت کی اہمیت پر بھی بات کی گئی۔
اجلاس میں نائب وزیر برائے کثیر الجہتی امور ڈاکٹر عبدالرحمن الرسی بھی موجود تھے۔
