Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف

راولپنڈی .... آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ 2003ءکے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر کھوئی رٹہ اور اریان سیکٹرز کا دورہ کیا جہاں مقامی کمانڈرز نے آرمی چیف کو ہند کی طرف سے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی۔ افسران نے انہیں ہندوستانی فوج کی جانب سے شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے متعلق بتایا جواب میں آرمی چیف نے پاک فوج کی طرف سے ہند کو موثر اور ذمہ دارانہ جواب دینے کے عمل کو سراہا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنڑول پر حفاظتی اقدامات مزید بہتر کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ 2003ءکے سیز فائر معاہدے کی پاسداری کو کمزوری نہ سمجھا جائے کسی بھی ہندوستانی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائیگا۔بعد ازاں آرمی چیف نے سی ایم ایچ (کمبائنڈ ملٹری ہاسپٹل) سیالکوٹ کا دورہ کیا جہاں انہوں نے حالیہ ہندوستانی شیلنگ سے زخمی ہونے والے افراد کی عیادت کی۔
 

شیئر: