Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

متعدد بالی وڈا سٹارزنے والدین ہونے کا حق ادا کردیا

بالی وڈ کے متعدد اسٹارز نے بے سہارا بچوں کی پرورش کر کے والدین ہونے کا حق ادا کر دیا ۔بالی وڈ کی معروف اداکارہ سشمتا سین نے طویل قانونی جنگ کے بعد اپنی پہلی بیٹی رینی کو اپنی زندگی کا حصہ بنایا۔ اس وقت سشمتاکی عمر صرف 25 سال تھی۔ اس کے بعد سشمتا سین نے 2010ءمیں علیشا کو گود لیا۔ یہ دونوں بچیاں اس وقت سشمتا سین کے زیر سایہ ہی پرورش حاصل کر رہی ہیں۔ معروف اداکارہ روینہ ٹنڈن نے صرف 21 سال کی عمر میں 8سالہ چھایا اور 11 سالہ پوجا کو گود لیا تھا۔ یہ دونوں بچیاں روینہ کی ایک کزن کی صاحبزادیاں ہیں جو مالی مشکلات سے دوچار ہیں۔بالی وڈ کے سینیئراداکار متھن چکرورتی نے کوڑے دان سے ایک بچی کو اٹھا کر اپنے خاندان کا حصہ بنایا اور اپنے حقیقی بچوں کی طرح پرورش کی۔ یہ لڑکی اب امریکہ میں زیر تعلیم ہے۔بالی وڈ کے معروف مصنف اور سپرا سٹار سلمان خان کے والد سلیم خان نے ارپیتا نامی ایک لڑکی کو گود لیا اور اپنی حقیقی بیٹیوں کی طرح اس کی پرورش کی۔انڈین فلم انڈسٹری کے معروف ڈائریکٹر سبھاش گھئی نے اپنی بھتیجی کو گود لے کر اس کی پرورش کے فرائض سرانجام دیئے۔
 

شیئر: