Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

واٹس ایپ بزنس اپلیکیشن باقاعدہ متعارف کروادی گئی

مقبول ترین میسیجنگ سروس واٹس ایپ کی جانب سے کاروباری اداروں کے لیے واٹس ایپ بزنس ایپلی کیشن متعارف کروا دی گئی ہے۔ اس اپلیکشن کی مدد سے کاروباری ادارے اپنے صارفین سے رابطے میں رہ سکیں گے اور کاروبار کو وسعت دے سکیں گے۔ بزنس ایپلی کیشن کے ذریعے صارفین کے سوالات کا جواب اور انہیں تہنیتی پیغامات بھی بھیجے جا سکیں گے اس کے علاوہ اسٹورز کے پتے اور بزنس پروفائل بھی دکھائی جاسکے گی۔ بزنس اپلیکیشن پر موجود مصدقہ کاروباری اکاونٹس پر واٹس ایپ کی جانب سے ایک بیج ظاہر کیا جائے گا۔بزنس اپلیکیشن کو کچھ عرصے قبل آزمائشی بنیادوں پر پیش کیا گیا تھا اور اب اسے امریکہ ، برطانیہ ، انڈونیشیا اور میکسیکو سمیت کئی ممالک کے لیے پیش کر دیا گیا ہے اور آئندہ چند ہفتوں میں اسے دنیا بھر کے کاروباری صارفین کے لیے پیش کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ اپلیکیشن کو فی الحال صرف اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم رکھنے والے صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔
اسے بھی پڑھیں:واٹس ایپ پر وائس کال کو ویڈیو کال میں منتقل کیا جا سکے گا

شیئر: