Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لمبے اور خوبصورت بالوں کا نسخہ‎

 روکھے پھیکے، بے جان بال ایک بہترین شخصیت کو ماند کر سکتے ہیں اس کے برعکس خوبصورت، جاندار اور چمکدار بال کسی معمولی شخصیت کو بھی نہایت شاندار اور پرکشش بنا کر پیش کرتے ہیں۔ اگر آپ کے سر میں خشکی ہے اور اس کی وجہ سے بال تیزی سے گر رہے ہیں تو گاجر کا تیل آپ کو بالوں کے مسائل سے نجات دلا سکتا ہے۔
آپ  سرسوں کے تیل میں خشک گاجر ، ثابت خشک ملیٹھی ، ثابت لال مرچ ،  ویجیٹیبل آئل  اور لیموں کے چند قطرے مکس کر کے  15 منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں .  اگر آپ کے سر میں زخم  یا دانے ہیں تو آپ لال مرچ استعمال نہ کریں۔جب تیل پک جائے تو اسے چھان کر ایک علیحدہ بوتل میں رکھ لیں اور ہفتے میں 2 بار اس سے مالش کریں . ایسا کرنے سے نہ صرف آپ کے بال تیزی سے لمبے اور گھنے ہوں گے بلکہ ان میں چمک بھی پیدا ہو گی۔
مزید پڑھیں:ہیئر ٹریٹمنٹس بالوں کا پی ایچ غیر متوازن کرنے کا سبب بنتے ہیں؟

شیئر: