Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دانتوں کی صحت و صفائی‎

دانتوں کی صفائی اور حفاظت محض صحت کے لیے ہی اہم نہیں یہ شخصیت  پر بھی مثبت اثرات ڈالتی ہے .  میلے اور پیلے دانت اور منہ سے آتی بدبو شخصیت کو بری طرح سے متاثر کرتی ہے اور ملنے جلنے والے افراد  پاس بیٹھنے سے کتراتے ہیں . دانتوں کی صحت اور حفاظت کے لیے روزانہ برش کرنے کے ساتھ ساتھ  اچھی اور متوازن غذا کا استعمال  بھی بے حد ضروری ہے .  قدرت  کی ایسی بیش بہا نعمتیں موجود ہیں اور انسان کی  ذہنی اور جسمانی  صحت کے لیے ضروری ہیں . 
سیب کا استعمال دانتوں کی صحت و صفائی کے لئے سرفہرست ہے . اس میں موجود فائبر دانتوں کے لیے اسکرب کا کام کرتے ہیں . اسی طرح ناشپاتی بیکٹیریا کو ختم کر کے دانتوں کو کیڑا لگنے سے بچاتی ہے . یہ دانتوں کی پیلاہٹ اور داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے بھی بہترین ہے . انگور میں موجود اینٹی آکسیئڈنٹ منہ کے کینسر کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے. اسٹرابیری اور کیوی دانتوں کو وٹامن سی فراہم کرتی ہیں اور منہ سے بیکٹیریا کے خاتمے کے لیے بھی اہم ہیں . کھیرا  جہاں صحت کے لیے بے حد مفید ہے وہیں  دانتوں کا میل کچچیل دور کر کے آپ کو ایک خوبصورت مسکراہٹ فراہم کرتا ہے  . قدرت کی یہ تمام نعمتیں منہ کی صفائی کر کے بہت سی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتی ہیں . 
مزید پڑھیں:پیلے دانت چہرے اور شخصیت دونوں کو بد نما بنا تے ہیں

شیئر:

متعلقہ خبریں