امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ’56ویں مرتبہ‘ انڈیا اور پاکستان کے درمیان لڑائی رکوانے کے دعوے کے بعد وزیراعظم نریندر مودی اپوزیشن کی طرف سے تنقید کی زد میں ہیں۔
انڈیا کی اپوزیشن جماعت انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما جے رام رمیش نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر وزیر اعظم نریندر مودی کا نام لیے بغیر لکھا ’56 انچ کا سینہ خاموش ہے۔‘
مزید پڑھیں
-
میں پاکستان اور افغانستان کا تنازع جلد حل کروا دوں گا: صدر ٹرمپNode ID: 896387
ان کا یہ تبصرہ اس وقت سامنے آیا جب صدر ٹرمپ نے منگل کو رواں برس مئی میں انڈیا اور پاکستان کے درمیان ہونے والی فوجی کشیدگی ختم کرنے میں اپنے کردار کا ایک بار پھر ذکر کیا۔
جے رام رمیش نے ٹرمپ کی تقریر کا ویڈیو کلپ شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ’یہ کُل ملا کر 56واں موقع ہے جب امریکی صدر نے آپریشن سندور کو روکنے کی اچانک بات کی ہے۔‘
انہوں نے مودی کا نام لیے بغیر انہیں نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’خود کو 56 انچ کا سینہ کہنے والا اب پوری طرح بے نقاب ہو چکا ہے اور اب وہ خاموش ہے۔‘
صدر ٹرمپ نے کیا کہا تھا؟
صدر ٹرمپ ان دنوں ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (اے پی ای سی) کے سربراہی اجلاس کے سلسلے میں جنوبی کوریا میں ہیں۔ انہوں نے جنوبی کوریا اور جاپان میں اپنے خطاب کے دوران ایک مرتبہ پھر یہ دعویٰ دہرایا کہ ان کی مداخلت کی وجہ سے انڈیا اور پاکستان کے درمیان تصادم رک گیا تھا۔
صدر ٹرمپ اس سے قبل امریکہ، قطر، سعودی عرب، مصر اور برطانیہ میں مختلف تقاریر کے دوران پہلے بھی ان خیالات کا اظہار کر چکے ہیں۔
جنوبی کوریا میں کیے گئے اپنے حالیہ خطاب میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے ذاتی طور پر وزیر اعظم مودی اور پاکستانی قیادت سے رابطہ کیا تاکہ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کو ختم کیا جا سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ ’یہ معاملہ انڈیا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے دوران سامنے آیا۔‘
ٹرمپ نے کہا کہ ’میں انڈیا کے ساتھ تجارتی معاہدہ کر رہا تھا، اور مجھے وزیر اعظم مودی کے لیے بہت احترام ہے۔ ہمارے تعلقات بہت اچھے ہیں۔ میں نے پڑھا کہ سات برینڈ نیو طیارے گرائے جا چکے ہیں۔ یہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں اور سخت لڑائی میں مصروف ہیں۔‘
This is President Trump addressing the APEC CEO Summit in South Korea just a few minutes ago. Much more detailed than before. 56th time that President Trump has spoken about the abrupt halt to Operation Sindoor.
But the self-styled but now thoroughly shrunken and deeply exposed… pic.twitter.com/HprJMO6xwd
— Jairam Ramesh (@Jairam_Ramesh) October 29, 2025










