Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کنسیلر آنکھوں کے گرد ہلکے چھپانے کے لیے بہترین ساتھی ‎

آنکھوں کے گرد سیاہ ہلکوں کے ساتھ کسی تقریب میں شرکت ؟ بالکل نہیں . اب کیا کیا جائے ؟ ان حلقوں کو کیسے چھپایا جائے ؟  چہرے کو فریش اور خوشگوار تاثر کیسے دیا جائے ؟ ایسے وقت میں کنسیلر آپ کا بہترین دوست ہے . آنکھوں کے نیچے آہستگی اور نرمی سے ضرورت کے مطابق کنسیلر کو ییلو بیس کے ساتھ مکس کر کے لگائیں ۔ اس سے آپ کے ہلکے چھپ جائیں گے اور چہرے کا مجموعی تاثر خراب نہیں ہو گا  ۔ اگر ہلکے سیاہ پڑ گئے ہوں تو جلد کی رنگت سے ذرا ہلکے رنگ کا کنسیلر استعمال کریں ۔ نیچے کی طرف کی پلکوں پر مسکارے کا استعمال بند کر دیں اور گھر سے باہر نکلتے وقت آنکھوں کو سورج کی شعاوں کے مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے  سن گلاسز  کا استعمال کریں ۔ آنکھوں اور جلد کی حفاظت کے لیے تقریب سے واپس آتے ہی میک اپ کو صاف کر دیں تاکہ چہرے کی جلد ، ہونٹوں اور آنکھوں کو میک اپ مصنوعات میں موجود مضر اجزاٗ کے اثرات سے محفوظ رکھا جا سکے ۔
اسے بھی پڑھیں:آنکھوں کی حفاظت
 

شیئر: