Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام آمد رفت کے لیے 64 ملین مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت

مسجد الحرام کے لیے 15 لاکھ  کے قریب بس ٹرپس آپریٹ کیے گئے (فوٹو: اخبار 24)
مکہ مکرمہ و مشاعر مقدسہ رائل کمیشن نے کہا ہے کہ’ مکہ بس سروس کے ذریعے رمضان المبارک میں شہرِ مقدس کے مختلف علاقوں سے مسجد الحرام آمد رفت کے لیے 64 ملین مسافروں کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی۔‘
اخبار 24 کے مطابق رمضان المبارک میں مکہ بس سروس کے ٹرپس میں اضافہ کیا گیا جس کے تحت شہر کے مختلف علاقوں سے مسجد الحرام کے لیے 15 لاکھ  کے قریب بس ٹرپس آپریٹ کیے گئے۔
کمیشن کے سی ای او انجینئر صالح  بن ابراہیم الرشید نے بتایا ’مکہ مکرمہ میں زائرین کی آمد و رفت کو منظم بنانے کے لیے مشترکہ جامع پروگرام پرعمل کیا گیا۔‘
’مکہ بس کے علاوہ ٹیکسی سروس کی سہولت بھی فراہم کی گئی تاکہ حرم شریف کے مرکزی علاقے میں ٹریفک ازدحام  پر قابو پایا جا سکے۔‘
ان کا مزید کہنا تھا ’مختلف میقات (حدود حرم کے مقامات جن میں سیل الکبیر، یلملم ، التنعیم اور الجعرانہ شامل ہیں) اور مساجد سے 40 لاکھ زائرین کو ٹرانسپورٹ کی سہولت فراہم کی گئی، جبکہ مختلف تاریخی مقامات پر آنے والے زائرین کی تعداد 15 ہزار رہی ہے۔

 

شیئر: