Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

89برس قبل 20میٹر لمبی مچھلی کی کہانی

تبوک.... تبوک کے ماہی گیروں نے 89برس قبل تبوک کی الوجہ کمشنری میں پکڑی جانے والی ضخیم الجثہ مچھلی کی بھولی بسری یادیں تازہ کیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ مچھلی 20میٹر لمبی تھی او راسکا دہانا دروازے سے بھی بڑا تھا۔ کہتے ہیں کہ جس دن اس کے پکڑے جانے کی اطلاع ملی تھی الوجہ کمشنری کے لوگ سیکڑوں کی تعداد میں اسے دیکھنے کیلئے ساحل سمندر پہنچ گئے تھے۔ مسلسل دو روز تک اس مچھلی کو بھون بھون کر کھاتے رہے۔ کہتے ہیں کہ اس زمانے میں بھی اس مچھلی کی کہانی ہفتوںمجلسوں کا موضوع بنی رہی۔ عبداللہ العمرانی اسکالر کا کہناہے کہ ام القریٰ جریدے نے 1350ھ میں اس مچھلی کی رپورٹ شائع کی تھی۔اسکا عنوان تھا کہ ”سمندر کی عجیب اور ہیبت ناک مخلوق“ ۔ اس واقعہ کے 42برس بعد عکاظ اخبار نے جائے وقوعہ کا دورہ کرکے عینی شاہدین سے انکے مشاہدات اور تاثرات دریافت کرکے دستاویزی رپورٹ شائع کی تھی۔مصری اخبارات نے بھی اس مچھلی کی تفصیلات اپنے قارئین کو پیش کی تھی۔

شیئر: