Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سیاحتی ویزوں کی شروعات گروپوں سے کی جائیگی،شہریتوں کیساتھ تخصیص کی تردید

 ریاض.... محکمہ سیاحت و قومی ورثے نے واضح کیا ہے کہ سیاحتی ویزوں کی شروعات گروپوں سے کی جائیگی۔ سیاحتی پروگرام ترتیب دینے والے آپریٹرز آن لائن اسکا بندوبست کرینگے۔ سیاحتی ویزے کی شرائط اور تفصیلات کا اعلان جلد کردیا جائیگا۔ محکمہ سیاحت نے توجہ دلائی کہ سوشل میڈیا اور مقامی اخبارات میں سیاحتی ویزسے متعلق جو شرائط و ضوابط بیان کئے جارہے ہیں وہ مکمل طور پر درست نہیں۔ ایسی کئی باتوں کا تذکرہ مقامی ذرائع ابلاغ میں کیا جارہا ہے جن کی بابت ابھی کوئی حتمی فیصلہ ہی نہیں ہوا۔ کن ممالک کے شہریو ں کو سیاحتی ویزے جاری ہونگے اس حوالے سے یہ اطلاع کہ فلاں فلاں ممالک کے شہریوں کو ہی ویزے دیئے جائیں گے درست نہیں۔ سال رواں کی پہلی سہ ماہی کے اختتام پر تفصیلات جاری ہونگی۔ سرکاری گزٹ میںشائع کی جائیں گی۔ محکمہ کی ویب سائٹ پر بھی مہیا ہونگی۔ محکمہ نے توجہ دلائی کہ سیاحتی ویزے کے اجراءکی تیاریاں وزارت داخلہ اور وزارت خارجہ کے ساتھ مکمل تال میل پیدا کرکے کی جارہی ہیں۔ محکمہ سیاحت تمام متعلقہ فریقوں کے یہاں غیر ملکی سیاحوں کے خیر مقدم کے انتظامات کی تکمیل کا جائزہ لے رہا ہے۔محکمے کا کہناہے کہ سیاحتی ویزوں کانظام بین الاقوامی تناظر میں تیار ہوگا۔ لچکدا ر ہوگا۔ زیادہ جدید شکل کا ہوگا۔

شیئر: