Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

فلم پدماوت کے خلاف احمد آباد میں توڑپھوڑ اور ہنگامہ

احمد آباد۔۔۔۔۔فلم پدماوت کی نمائش کل ملک بھر میں ہونیوالی ہے لیکن اس سے قبل ہی کرنی سینا نے احمد آباد میں کہرام مچا دیا ۔رات گئے 2سے 3ہزار مشتعل کارکنوں کی بھیڑ سڑکوں پر اتر آئی اور جم کر توڑ پھوڑ کی اور موٹر سائیکلوں میں آگ لگادی۔
پدماوت کیخلاف کرنی سینا کے مظاہرین نے پورے علاقے میں دہشت کا ماحول برپا کردیا ۔ احمد آباد کے ایکروپولیش مال، ہمالیہ مال اور الفا مال میں رات دیر تک توڑ پھوڑ اور دکانوں کو کافی نقصان پہنچایا۔
مشتعل کارکنوں کے ہجوم نے مال کے باہر کھڑی تقریباً40گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کو نشانہ بنایا ۔واضح ہوکہ احمد آباد میں کینڈل مارچ کے نام پر شام تقریباً 7بجے کرنی سینا کے ہزاروں کارکن جمع ہوئے جن میں عورتیں بھی شامل تھیں تاہم کچھ دیر بعدیہ کارکن مشتعل ہوگئے اور ہنگامہ برپا کردیا۔
سی سی ٹی وی فوٹیج سے صاف ظاہر ہے کہ مشتعل مظاہرین نے چن چن کر موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کو نقصان پہنچایا ۔موقع پر موجود پولیس بھی ان کے آگے بے بس نظرآئی۔

شیئر: