Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دہی کے فوائد ‎

دہی معدے کی گرمی کو دور کرتا ہے  اور منہ میں نکلنے والے چھالوں کے لیے بے حد مفید ہے .  ان مسائل سے دوچار افراد  کو دن میں ہر کھانے کے ساتھ کم از کم دو چمچ دہی ضرور کھانا چاہیے .  یہ جسمانی کمزوری اور خون کی کمی دور کرنے کے لیے بھی مفید ہے . جن لوگوں کو دودھ ہضم نہیں ہوتا  یا جنہیں دودھ پسند نہیں ان کے لیے دہی بے حد مفید ہے . معدے اور آنتوں کے ورم اور بواسیر  میں بھی اس کا استعمال مفید ہے  . پیچش اور سنگر ہینی کے لیے آدھا پاؤ دہی صبح نہار منہ روزانہ استعمال کرنا فائدہ مند ثابت  ہوتا ہے . 
دہی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی بھی فراہم کرتا ہے .  چہرے پر اس کا استعمال چہرے کی خشکی ، سیاہی اور چھائیاں دور کرنے  میں مدد دیتا ہے  . بالوں پر دہی کا استعمال بالوں کو نرم و ملائم اور چمکدار بناتا ہے اور بالوں صحت اور مضبوطی فراہم کرتا ہے . 
اسے بھی پڑھیں:دہی سے بنائیں بالوں کو نرم وملائم اور چمک دار

شیئر: