Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

منافع بخش عہدہ معاملے میں عام آدمی پارٹی کو راحت

نئی دہلی۔۔۔۔دہلی ہائیکورٹ نے عام آدمی پارٹی کے 20ارکان اسمبلی کو نااہل قراردیئے جانے سے متعلق مرکز کے نوٹیفکیشن پر روک لگانے سے انکار کردیا لیکن ساتھ ہی الیکشن کمیشن سے کہا ہے کہ وہ 29جنوری تک ضمنی انتخابات کی تاریخوں کا اعلان نہ کرے۔جسٹس ویبھو بھاکرو نے عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کی درخواستوں پر الیکشن کمیشن اور مرکز سے وضاحت طلب کی ۔ ارکان اسمبلی نے خود کو نااہل قراردیئے جانے کو چیلنج کیا ہے۔ معاملے کی سماعت کے دوران ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کے سامنے ہوئی سماعت سے متعلق تمام ریکارڈز طلب کئے۔

شیئر: