Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لینوو تھنک پیڈ ایکس 1 ٹیبلٹ ، ایکس 1 کاربن اور ایکس 1 یوگا لانچ‎

ہائی ہیل کامتواتراستعمال کمر، پاؤں اورٹخنوں میں  شدید درد کا باعث بن سکتا ہے . اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ہائی ہیل پہننے والی خواتین زیادہ پر وقار سمجھی جاتی ہیں لیکن مسلسل ایسے جوتوں کے استعمال  سے پاؤں میں پائے جانے والے چھوٹے چھوٹے جوڑوں میں  تکلیف ہوسکتی ہے ۔ہڈیوں اور جوڑوں کے ماہرین آئیڈیل ہیل کی اونچائی صرف ایک انچ قرار دیتے ہیں  ۔
شوز کے انتخاب میں پریکٹیکل ھونا  ضروری ہے۔ورکنگ لیڈیز کے لیے ہائی ہیل کے مقابلے میں  پمپس زیادہ اہمیت رکھتے ہیں  لیکن بدلتے رجحانات کے ساتھ خواتین ہر طرح کے شوز پہن رہی ہیں ۔ایک عرصہ پہلے ٹیچرز اور ڈاکٹرز کے لیے ڈریس کوڈ شوز کی ٹائپ ہی مخصوص ہوا کرتی تھی لیکن اب یہ خواتین چپل،سینڈل ،کھسہ اور حتٰی کہ فنکی شوز میں بھی نظر آتی  ہیں.
ہیل پہننے کے لیے صبح سویرے کی بجائےدوپہریاشام کا وقت زیادہ مناسب ہے۔کیونکہ ان اوقات میں پاؤں کے حجم میں کسی حد تک تبدیلی آچکی ہوتی ہےاور شوز پاؤں میں اچھی طرح ایڈجسٹ ہو جاتے ہیں۔ شوز کے انتخاب میں اس بات کا خیال رکھیں کہ ان کا  سول لیدر سے بنا ہو ۔تاکہ پاؤں کو پسینہ آنےیاجوتا ڈھیلاہونے کے باعث پاؤں کے سلپ ہونے کا خدشہ کم سے کم ہو۔
ہیل کا انتخاب آپ کے قد اور جسامت پر بھی منحصر ہے . محض فیشن کی خاطر ایسا جوتا مت پہنیں جو تکلیف دہ ہو یا آپ کی شخصیت سے مطابقت نہ رکھتا ہو . پاؤں کی تکلیف سے بچنے کے لیے ہمیشہ آرام دہ جوتے کا انتخاب کریں . 
مزید پڑھیں:ایلوویرا جوڑوں کے درد کا مؤثر علاج

شیئر: