سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے اتوار کو ریاض میں اردن کے نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ ایمن الصفدی کا خیرمقدم کیا۔
ایس پی اے کے مطابق ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان تاریخی تعلقات کا جائزہ، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
حالیہ علاقائی اور بین الاقوامی صورتحال اور اس حوالے سے کی جانے والی کوششوں پر بھی بات چیت کی گئی۔