Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی کھلاڑیوں کا انٹرنیشنل فٹبا ل کلبوں سے معاہدہ

ریاض: سعودی فٹبال کھلاڑیوں کو اسپین کی کلبوں میں کھلانے کا معاہدہ طے پا گیا۔ جس کے بعدسعودی کھلاڑی یورپین انٹرنیشنل کلبوں میں بھی کھیلیں گے۔یہ معاہدہ سعودی عرب کی جنرل اسپورٹس اتھارٹی اور اسپین کی لیگا ڈی فٹبال پروفیشنل کے مابین ریاض میںطے پایا ہے۔ نامور کھلاڑی فہد المولد جو اتحاد کلب سے کھیلتے ہیںان کامعاہدہ اسپین کی لیونتی کلب سے طے پایاہے۔سالم الدوسری الہلال کے مڈ فیلڈرہیں انہیں اسپین کی رئیل ویلاڈولڈ کلب کی جانب سے کھیلنے کا موقع ملے گا۔یحییٰ الشہری النصر کلب کے کھلاڑی ہیں اسپین کی فٹبال کلب لیگانز کی جانب سے کھیلیں گے۔فیفا ورلڈ کپ  14جون سے 15جولائی 2018ءتک روس میں کھیلا جائیگا۔ افتتاحی میچ سعودی عرب اور میزبان روس کی ٹیموں کے مابین کھیلا جائے گا۔ سعودی عرب کی ٹیم نے 2006ءکے بعد ورلڈ کپ کھیلنے کیلئے کوالیفائی کیا ہے۔ بین الاقوامی معروف اسپینش فٹبال کلبوں کے ساتھ ان معاہدوں سے سعودی عرب میں فٹبال کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔ اس شراکت کا پہلی مرتبہ اعلان اکتوبر 2017ءمیں ہوا تھا۔ معاہدے کی ایک شق کے مطابق نوجوان کھلاڑیوں کا ٹیلنٹ ابھارا جائے گا۔ ان کھلاڑیوں کا ناموں کا اعلان کئی ماہ کے ٹیلنٹ ہنٹ کے بعد عمل میں آیاہے۔ 

شیئر: