Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ میں 69ویں جشن یوم جمہوریہ ہندکی تقریب

    جدہ ( امین انصاری )  ہندوستان کے 69 ویں یوم جمہوریہ ہند کے موقع پر   انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ کے بوائز سیکشن میں  ہندوستانی پرچم لہرایا جائے گا ۔قونصل جنرل ہند محمد نور رحمان شیخ صبح 9 بجکر 30منٹ پر  پرچم کشائی کی رسم انجام دینگے  اور قومی ترانہ پڑھا جائے گا۔ پرنسپل  انٹرنیشنل انڈین اسکول جدہ  سید مسعود احمد  اور  چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی آصف داؤدی انکے ہمراہ ہونگے ۔اسکول کے طلباء کی جانب سے مارچ پاسٹ کے ذریعے مہمانوں کو سلامی دی جائے گی ،صدر جمہوریہ ہند کا پیغام پڑھ کر شرکاء کو سنایا جائے گا ۔چھٹی اور آٹھویں جماعت کی  طالبات  ملی نغمے  پیش کریں گی۔جماعت اول اور دوم کی ننھی طالبات رنگا رنگ لباس کے ساتھ ٹیبلوپیش کریں گی ۔  تیسری اور پانچویں جماعت کے طلباء  علاقائی رقص پیش کریںگے ۔ نویں اور بارہویں کے طلباء ملی نغمے پیش کرینگے۔ آخر میں چھٹی سے ساتویں جماعت کے طلباء جنگ آزادی کی شروعات کا  خاکہ ڈرامے کی شکل میں پیش کرینگے ۔ اس موقع پر  اسکول کے  اساتذہ ، ورکنگ اسٹاف، طلباء و طالبات  اور انتظامی کمیٹی کے ارکان نے سارے ہندوستانیوں کو یوم جمہوریہ ہند کی دلی مبارکباد پیش کی اور  اولیاء طلباء   سے  اپیل کی کہ  وہ  جشن جمہوریہ ہند کی تقریب میں شریک ہوکر بچوں کی  ہمت افزائی کریں ۔
 

شیئر: