Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تم کون ہو؟ نسیاں کے مریض کا سوال

آکلینڈ.... نسیاں کی خرابی اور ارتکاز خیال کی کمی ایسی نفسیاتی بیماریوں میں شامل کی جاتی ہے جس کے نتیجے میں انسان زندہ ہوتے ہوئے بھی صحیح معنو ںمیں زندہ نہیں ہوتا۔ یہاں رہنے والے مقامی شخص مائیکل جوئس کےساتھ بھی یہی معاملہ ہے۔ انکی شادی 34سال قبل لنڈا جوئس سے ہوئی تھی جو اب 64سال کی ہیں۔ برسوں کی ازدوجی زندگی کے باوجود مائیکل اپنی بیوی لنڈا سے آئے دن یہی پوچھتے ہیں کہ ”تم کون ہو اور کبھی کبھی کبھار یہ سوال کرتے ہیں کہ میں کون ہوں؟“ وہ اپنی شادی کو بالکل بھول چکے ہیں مگر لنڈا نہیں آئے دن کسی نہ کسی طریقے سے پرانی یادوں کی جانب لیجاتی ہے۔ انہیں یقین ہے کہ اس طرح انکی یادداشت واپس آجائے اور اسی امید پر وہ اپنے شوہر کی بہت توجہ سے خدمت کررہی ہیں۔ صورتحال سے تنگ آکرانکی اہلیہ نے ایک شاندار تقریب کا بھی اہتمام کیا جس میں شادی کی تمام رسومات کی نقل کی کوشش کی گئی کہ اس طرح انہیں اپنی شادی یاد آجائے مگر اب تک اسکا فائدہ نظر نہیں آرہا۔ اب ڈیلی میل کی اطلاع کے مطابق اس دہرائی گئی مصنوعی شادی نے اثر دکھانا شروع کیا ہے اور اب انکی یادداشت بڑی حد تک واپس آرہی ہے یعنی یہ ایک اچھی کامیابی ہے۔

شیئر: