Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انڈر 19 ورلڈ کپ :پاک ہند ٹاکرا 30 جنوری کوسیمی فائنل میں ہوگا

لاہور : انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ میں روایتی حریف پاکستان اور ہندمیں سیمی فائنل مقابلہ طے پا گیا، دونوں ٹیمیں 30 جنوری کو فائنل میں پہنچنے کیلئے مقابلہ کریں گی۔ ہندنے کوارٹر فائنل میں بنگلہ دیش کو 131رنز کے واضح فرق سے شکست دیدی۔انڈر 19 ورلڈ کپ میں فائنل سے پہلے ہی فائنل میچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ 30 جنوری کو روایتی حریف پاکستان اور ہند کی ٹیمیں سیمی فائنل میں ان ایکشن ہوں گی۔ میگا ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں ہندنے بنگلہ دیش کے خلاف زبردست پرفارمنس دی۔ ہند کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 265 رنز بنائے۔ ہندوستانی بلے باز شبمان گل نے 86رنز بنائے ، ابھیشک شرمانے بھی نصف سنچری 50رنز بنائے۔ مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں بنگلہ دیش کے اوپنر پناک گھوش کی 43رنز کی اننگز کے علاوہ کوئی بنگالی ٹائیگرز جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 134 رنز بنا کر نہ صرف میچ ہار گئی بلکہ میگا ایونٹ سے بھی باہر ہوگئی۔ 

شیئر: