Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نازیوں نے ہولوکوسٹ جرم کا ارتکاب کر کے لرزہ براندام کردیاتھا

 ریاض.... رابطہ عالم اسلامی کے سیکریٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد العیسیٰ نے واضح کیا ہے کہ نازیوں نے ہولوکوسٹ جرم کر کے بنی نوع انسان کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ اس سے ایسے ہولناک حالات پیش آئے جنہیں نظرانداز کرنا یا انہیں معمولی قرار دینا کسی بھی امن پسند اور انصاف پسند انسان کیلئے ممکن نہیں۔ العیسیٰ نے کہا کہ اسلام بے قصور لوگوں کی پاسبانی کرتا ہے اور کسی بھی بے قصور انسان کے قتل یا اس پر ظلم کے احتساب کا علمبردار ہے۔ رابطہ عالم اسلامی انسانی بنیادوں پر اپنا نقطہ نظر ریکارڈ پر لا رہا ہے۔ رابطے کے میڈیا انچارج عادل الحربی نے بتایا کہ سیکریٹری جنرل ڈاکٹر العیسیٰ نے مذکورہ موقف کا اظہار امریکہ میں ہولوکوسٹ یادگار میوزیم کی ڈائریکٹر کے نام اپنے پیغام میں کیا ہے۔ 
 

شیئر: