Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کروم کی نئی اپڈیٹ سے صارفین کو بڑی الجھن سے چھٹکارا حاصل ہو گیا

گوگل کی جانب سے کروم ایپ کے اینڈرائیڈ ورژن کے لیے نئی اپ ڈیٹس جاری کردی گئی ہیں۔ نئی اپڈیٹس میں جہاں صارفین کے لیے ویڈیو کے بہتر تجربے اور مختلف بگز پر قابو پانے کے لیے سکیورٹی اپڈیٹس دی گئی ہیں وہیں صارفین کی پریشانی کا باعث بننے والے اشتہارات کو بھی بڑی حد تک کنٹرول کر لیا گیا ہے اور اب کوئی بھی اشتہار خود بخود نئے ٹیب پر نہیں کھلے گا۔ اس کے ساتھ آٹو پلے ویڈیوز کو مستقل میوٹ کرنے کے لئے کسی بھی ویب سائٹ کو مستقل طور پر میوٹ کرنے کا آپشن پیش کردیا گیا ہے۔نئی اپڈیٹ میں کروم کے نیویگیشن بار کا رنگ کالے سے سفید کردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ گوگل کے مطابق ہر پانچ میں سے ایک صارف کی جانب سے فیڈبیک میں یہ بات کہی گئی تھی کہ وہ ویب سرفنگ کے دوران غیر ضروری مواد کو دیکھنے پر مجبور ہیں جس پر گوگل کی جانب سے ویب سائٹس کو مستقل میوٹ کرنے اور اشتہارات کو قابو رکھنے کے لیے اپڈیٹس پیش کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایپل ہوم پوڈ اسپیکر کے پری آرڈر شروع

شیئر: