Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب دنیا کے بڑے سپورٹس ایونٹس کی میزبانی کے لیے تیار ہے: وزیرِ کھیل

یہ ریس 17 سے 19 اپریل تک جدہ کورنیش سرکٹ میں شیڈول تھی۔ (فائل فوٹو: روئٹرز)
وزیر برائے کھیل اور سعودی اولمپک اور پیرالمپک کمیٹی کے صدر شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ رواں سال اپریل میں فارمولا ون ایس ٹی سی سعودی عریبین گرینڈ پری کو منعقد نہ کرنے کا فیصلہ فارمولا ون اور اس کھیل کی گورننگ باڈیز نے خطے کی صورتحال کو دیکھنے کے بعد کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق یہ ریس 17 سے 19 اپریل تک جدہ کورنیش سرکٹ میں شیڈول تھی۔
یہ ریس 2026 کی ایف آئی اے فارمولا ون ورلڈ چیمپئن شپ کا پانچواں راؤنڈ ہے۔
پریس بیان میں شہزادہ عبدالعزیز نے کہا کہ ’ہم فارمولا ون کی جانب سے 2026 کے ریس کیلنڈر کے فیصلے کی قدر کرتے ہیں اور ہم بین الاقوامی سپورٹنگ کمیونٹی کو اس بات کی یقین دہانی دوبارہ سے کروانا چاہتے ہیں کہ مملکت ریس کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار تھی اور پہلے بھی ہم پانچ ایڈیشنز کامیابی سے آرگنائز کر چکے ہیں۔‘
انہوں نے مزید کہا کہ ’دنیا بھر کے ایتھلیٹس اور کھیلوں کے مداحوں کے لیے سعودی عرب ایک قابل بھروسہ اور پسندیدہ مقام رہے گا۔‘
شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل کا مزید کہنا تھا کہ ’سال بھر میں مملکت میں ہونے والے بڑے کھیلوں کے ایونٹس میں سے ایک ایونٹ فارمولا ون بھی ہے جسے مینیجمنٹ، سکیورٹی اور سیفٹی کے اعلیٰ ترین سٹینڈرڈز کے ذریعے منعقد کیا جاتا ہے۔ ہمیں دنیا بھر سے ایتھلیٹس اور مداحوں کو خوش آمدید کرنے کے لیے ہمیشہ خوشی ہوتی ہے۔‘

 

شیئر: