Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میونسلپٹی اور واٹر کمپنی میں ٹھن گئی

جدہ.... جدہ شہر کے محلوں میں زیر زمین آبی ذخائر اور پانی ابلنے کے مسئلے پر میونسپلٹی اور نیشنل واٹر کمپنی کے درمیان ٹھن گئی۔کلو 11 محلے کے باشندے اس مسئلے سے خاص طور پر پریشان ہیں۔ عکاظ اخبار کے مطابق میونسپلٹی نے اسکی ذمہ داری یہ کہہ کر قبول کرنے سے انکار کردیا کہ یہ معاملہ نیشنل واٹر کمپنی کا ہے ہمارا نہیں۔ دوسری جانب نیشنل واٹر کمپنی نے میونسپلٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مذکورہ مسئلے کا ذمہ دار ٹھہرانے کا آپ کو کوئی حق نہیں پہنچتا۔ جدہ میونسپلٹی اپنی ذمہ داری ادا کرنے کے سلسلے میں قاصر ہے۔ کلو 11محلہ غیر منظم محلوں میں سے ایک ہے۔ اسکی کوئی منصوبہ بندی نہیں کی گئی۔ وہاں آلودگی، خدمات میں گراوٹ اور گندے پانی کے سڑکوں پر ابلنے ا ور پھیلنے کے مناظر اسی لئے عام ہیں۔
 
 
 
 

شیئر: