Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

برازیل:منشیات اسمگلروں کے مابین تصادم،14ہلاک

ریو ڈی جنیرو۔۔۔برازیل کے ایک نائٹ کلب میں نامعلوم مسلح افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر کے 14 افراد کوہلاک جبکہ 6 کو زخمی کر دیا۔واقعہ شمالی شہر فورٹالیزا میں پیش آیا ۔ اعلیٰ پولیس حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ واقعے میں ہلاک ہونے والوں میں زیادہ تر خواتین ہیں۔ پولیس نے واقعے کی چھان بین شروع کر دی ہے۔خدشہ ہے کہ واقعہ منشیات کے اسمگلروں کے  2گروپوں کے درمیان ایک تنازعے کے باعث ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:جاپان کا پہلا ایف 35 لڑاکا طیارہ میساوا اڈے پہنچ گیا

شیئر: