Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

غرناطہ انٹرنیشنل اسکول جدہ میں سالانہ تقریب تقسیم اسناد و انعامات

  ہمارا  بنیادی ہدف دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی  روایات کے مطابق طلباء کو مستقبل کیلئے تیار کرنا ہے ، وائس پرنسپل کا تقریب سے خطاب

 

 مسز شہزادہ زاہد ۔ جدہ
 اچھی کارکردگی اور اعلیٰ کامیابیوں پر حصول انعام کی خواہش عمر کے ہر حصے میں انسان کو ہوتی ہے کیونکہ انسان فطرت پر پیدا ہوا ہے اور اللہ تعالیٰ نے بھی انسان کو اچھے اعمال کے بدلے میں انعام کا لالچ دے رکھا ہے۔غرناطہ انٹرنیشنل اسکول میں ہر سال اساتذہ اور طلباء وطالبات کی کارکردگی کو سراہنے کیلئے تقسیم انعامات کی تقریب منعقد کی جاتی ہے۔ اس سلسلے میں ایک تقریب کا انعقاد گزشتہ دنوں کیا گیا۔
    تقریب کو دلچسپ بنانے کیلئے ایک رنگا رنگ پروگرام بھی ترتیب دیا گیا ۔لٹریری سوسائٹی کی انچارج اساتذہ مسز منیزہ جمال، راقم السطور، مسزعابدہ عرفان، مسز نصرت سعید او رمسز سمعیہ یوسف نے اردو اور انگلش پروگرام کی تیاری کرائی جس میں مزاحیہ خاکے ، ملی نغمے ، مزاحیہ شاعری وغیرہ شامل تھی۔ ننھے بچوں نے خوبصورت انداز میں ٹیبلو کے ذریعے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ مختلف کلاسز کے بچوں نے گریجویشن ٹیبلو پیش کیا جس کی تیاری مس مزنہ سلیم اور مس ثوبیہ نے کروائی۔ خوبصورت آواز میں 40احادیث جماعت ہفتم کی  آلاء  ہاشمی اور جماعت ہشتم کی طالبہ افنان ہاشمی نے زبانی سنائیں۔ جماعت پنجم کی طالبات نے اللہ تعالیٰ کے 99نام خوبصورت لَے میں پڑھے۔ جو مسز ثمینہ جاوید اور مس عائشہ عثمانی کی مشترکہ کاوش تھی۔مس ناجیہ نے کے جی کلاسز کی اساتذہ کی معاونت میں اسکول کے درو دیوار اور اسٹیج خوبصورت انداز میں سجایا۔ مہمان خصوصی ڈپٹی قونصل جنرل آف پاکستان کی اہلیہ مسز آمنہ سعید تھیں۔ مسزعصمہ ریحان نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور ان کی آمد پر انکا شکریہ ادا کیااور اسکول کے مقاصد اور کامیابیوں پر مختصر روشنی ڈالی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت عائشہ عارف جماعت دہم نے حاصل کی اور ترجمہ گیارہویں جماعت کی آمنہ مصطفی نے پیش کیا۔ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ  وسلم کی سعادت امل فواد نے حاصل کی۔ کے جی تھری او رجماعت پنجم کی تمام گریجویٹس کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
    2016-17ء کے امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو باری باری اسٹیج پر بلایا گیا۔درجِ ذیل طلباء و طالبات نے پہلی پوزیشن حاصل کی:
     جماعت اول اے کے محمد احسن علی، عفان احمد(اول بی)محمد قاسم (اول سی)  وانیہ عمران (اول اے ) ضحی بخاری (اول بی) ایمان بلال (دوم اے) شروق مدثر (دوم بی) ایمن جنید (سوم اے) سیدہ ابیہا امام (دوم بی)  نبیہا حیات (چہارم اے) سارہ عبدالرحیم (چہارم بی) جویریہ خان (پنجم ) مناہل عمران (ششم) ولیجہ جمال (ہفتم) شفاء محمد عمران (ہشتم) لائبہ فضل (نہم) ماہا خالد (دہم) ایمان طاہر خان (گیارہویں) اریحہ افتخار (بارہویں)   شامل ہیں۔
     دوسری پورزیشن حاصل کرنے والے  طلباء و طالبات  :
    عبدالقیوم حیدر (اول اے)، محمد زید (اول بی)، سید ہمدان الحق (اول سی)، عبیرہ ساجد (اول اے)ثمن جاوید(اول بی)، فاطمہ حسین (دوم اے) ، فاطمہ بخاری (دوم بی) ، ایمان ہاشمی (سوم اے)، ماہ نور عارف (سوم بی)، حمنیٰ اعجاز (چہارم اے) ، حور العین ادریس(چہارم بی)، رملا عارف (پنجم)، نور الہدیٰ(ششم)، افنان  ہاشمی ( ہفتم)، منال سلیم(ہشتم)، فائقہ اعجاز (نہم)، ھبا نوید (دہم) ، ھنیا بقائی (گیارہویں)، حمنیٰ بقائی(بارہویں) ۔ 
    اِن طلباء و طالبات نے تیسری پوزیشن حاصل کی:
    مصطفی یوسف (اول اے)، محمد راحم(اول بی)، معاویہ احمد (اول سی)، فاطمہ ریاض(اول اے)، عیون بختاور (اول بی)، ھدیٰ انصاری (دوم اے)،عائشہ بقائی (دوم بی)، ام ایمن (سوم اے) ،حفصہ نذیر (سوم بی)، ردا زاہرہ (چہارم اے)، زینب زبیر (چہارم بی)، ضحی حسین (پنجم)، سیدہ حریم (ششم)، حوریہ ایمان(ہفتم)، توحیدہ حبیب ( ہشتم)، علینہ شہزاد( نہم)، آمنہ مصطفی و اقصیٰ شاہد (دہم)، نمودِ سحر (گیارہویں)، مناہل ایمان (بارہویں) ۔  وائس پرنسپل مسز سعدیہ نوشین  کے ساتھ پاکستان انٹرنیشنل اسکول ، جدہ کی  وائس پرنسپل اور مدیرہ مسز ھاجر خان نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء  و طالبات کو اعزازی اسناد اور ٹرافیاں دیں۔مسز سعدیہ نوشین نے مس رخسانہ جعفری اور مسعودجاوید مرحوم کی اسکول کیلئے کی گئی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ سال کی بہترین اساتذہ کاا یوارڈ مس عصمہ ریحان (کے جی سیکشن)، مس ارسہ غوری (پرائمری ، سیکنڈری) مس حیا غامدی(سعودی اسٹاف)، مس سعدیہ نوشین (ہائر سیکنڈری) نے حاصل کیا۔ فیڈرل بورڈ کے رزلٹ میں مس سعدیہ نوشین(فرسٹ)، مس عائشہ عثمانی (سیکنڈ) اور مسز ثمینہ جاوید ، مسز فرزانہ مصطفی نے تھرڈ پوزیشن حاصل کی۔
    دیگر سرگرمیوں میں مسز ثمینہ جاوید ، مسز شاہین کوثر، مسز شہزادہ پروین ، مس ناجیہ نذیر نے اعزازی اسناد اور شیلڈ حاصل کیں۔مسز سعدیہ نوشین نے پروگرام کے آخر میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ غرناطہ اسکول  کا بنیادی ہدف دنیاوی تعلیم کے ساتھ دینی  روایات کی پاسداری کرتے ہوئے طلباء وطالبات کو دنیا میں نمایاں اور منفرد چیلنج کا مقابلہ کرنے کے قابل بنایا۔ انہوں نے اساتذہ کی کاوشوں کو سراہا اور مہمانوں کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔آخر میں مدیرہ مسز ھاجر خان نے سعودی حکومت کے تعاون کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ خوشگوار زندگی کے حصول کیلئے علم و معرفت کی تلاش ضروری ہے۔

شیئر: