Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بی جے پی کی زیر قیادت 3ریاستوں کوتوہین عدالت کا نوٹس

نئی دہلی۔۔۔۔۔سپریم کورٹ نے ہریانہ، راجستھان اور یوپی کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا۔عدالت نے ریاستوں کے چیف سیکریٹریز سے پوچھا کہ کیوں نہ ان کے خلاف توہین عدالت کا کیس چلایا جائے۔ سپریم کورٹ اس معاملے میں آئندہ سماعت 3اپریل کو کریگی۔تشار گاندھی نے سپریم کورٹ میں داخل درخواست میں کہا کہ گزشتہ سال6ستمبر کو عدالت نے حکم جاری کیا تھا کہ گئو رکشا کے نام پر تشدد کے واقعات پرروک لگائی جائے۔ اس پر عدالت نے ہر ضلع میں نوڈ ل افسر تعینات کرنے کا حکم جاری کیا تھا اس کے باوجود ان تینوں ریاستوں میں گئو رکشا کے نام پر لوگوں کو تشدد کا نشانہ بنانے کی وارداتیں ہورہی ہیں۔

شیئر: