جنرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن جدہ نے احتیاطتی اقدامات کے ایک حصے کے طور پر جدہ اور رابغ کے تمام سکولوں میں اتوار یکم نومبر سے جمعرات تک آن لائن تعلیم (ریموٹ لرننگ) کا فیصلہ کیا ہے۔
سنیچر کو رات گئے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ میں کہا گیا تمام طلبہ کے ساتھ اساتذہ اور انتظامی عملے کے لیے تدریسی عمل مدرستی پلیٹ فارم اور دیگر منظور شدہ تعلمیی پلیٹ فارمز کے ذریعے آن لائن منتقل کیا جا رہا ہے۔
طائف میں بھی محکمہ تعلیم نے اتوار یکم نومبرسے جعمرات تک سکولوں میں آن لائن تعلیم کا فیصلہ کیا ہے۔
في إطار العمل بالإجراءات الاحترازية تقرر أن تكون الدراسة "عن بعد" عبر منصة مدرستي والمنصات التعليمية المعتمدة لجميع الطلاب والطالبات ومنسوبي المدارس من الهيئتين التعليمية والإدارية في مدارس #تعليم_جدة ورابغ من يوم غدٍ الاحد ٢١ /٥ / ١٤٤٨ هـ وحتى يوم الخميس ٢٥ / ٥ / ١٤٤٨هـ. https://t.co/i4RdLXXQ7u
— إدارة تعليم جدة (@MOE_JDH) October 31, 2026
جدہ ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری بیان کے بعد پاکستان انٹرنیشنل سکول رحاب (انگلش سیکشن) اور دیگر سکولوں نے رات گئے تمام طلبہ کو ایس ایم ایس کے ذریعے ریموٹ لرننگ کے پیغامات بھیجے ہیں۔
مدرستی پلیٹ فارم سعودی وزارت تعلیم کا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے طلبہ اپنے ٹائم ٹیبل، ہوم ورک، ورچوئل کلاسز اور امتحانات تک رسائی حاصل کرتے ہیں۔
اس سے قبل ریاض اور الدرعیہ کے سکولوں میں احتیاطی اقدامات کے باعث آن لائن تعلیم کا سلسلہ ایک ماہ تک جاری رہا تھا۔









