Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

کولمبیا میں باغیوں کے ساتھ امن مذاکرات معطل

بگوٹا .... کولمبیا کی حکومت اور علیحدگی پسند گروہ نیشنل لبریشن آرمی کے مابین امن مذاکرات کا نیا دور معطل کر دیا گیا ہے۔ ویک اینڈ پر ہونے والے ایک حملے کے بعد ملکی صدر نے اس مذاکراتی عمل کو روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ صدر کا کہنا ہے کہ مذاکرات سے قبل باغیوں کو اپنی کارروائیوں کو مکمل طور پر ترک کرنا ہو گا۔ اس پیشرفت کو کولمبیا میں مکمل قیام امن کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ ویک اینڈ پر ہوئے ایک حملے میں سات پولیس اہلکار ہلاک جبکہ درجنوں زخمی ہو گئے تھے۔ حکام نے اس کارروائی کی ذمہ داری انہی باغیوں پر عائد کی ہے۔

شیئر: