Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ورلڈ باکسنگ چیمپیئن محمد وسیم کلاسک فٹبال لیگ کے خیر سگالی سفیر

کوئٹہ:پاکستان کے پہلے پروفیشنل باکسر اورورلڈ باکسنگ چیمپیئن محمد وسیم کلاسک فٹبال لیگ کے خیر سگالی سفیربن گئے۔ورلڈ سلور فلائی ویٹ باکسنگ چیمپیئن محمد وسیم نے سفیر کی حیثیت سے کلاسک فٹبال لیگ جوائن کرنے کا اعلان کردیا۔ کوئٹہ کے رہنے والے محمد وسیم پاکستان کی تاریخ کے واحد پروفیشنل باکسر ہیں جنھیں ورلڈ چیمپیئن بننے کا اعزاز حاصل ہے۔ روس میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2018 کے بعد کلاسک فٹبال لیگ کا انعقاد اگست میں کراچی میں متوقع ہے ۔ چیئرمین کلاسک فٹبال لیگ حیدر داو¿دنے محمد وسیم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ محمد وسیم دنیا بھر اور پاکستان خصوصا ًمنی برازیل کہلانے والے فٹبال کے گڑھ کراچی کے علاقے لیاری میں بے حد مقبول ہیں، وہ فٹبال اور باکسنگ کے نوجوان شائقین میں یکساں طور مقبول ہیرو ہیں۔ اس موقع پر محمد وسیم نے سی ایف ایل مینجمنٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ایونٹ میںخیر سگالی سفیر کی حیثیت سے شامل ہونا میرے لئے باعث افتخار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کھیلوں کا فروغ میرا مشن ہے جبکہ میں خود بھی فٹبال کھیلنا پسند کرتا ہوں۔

شیئر: