Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

بینڈی ہاکی:شہزادی کیٹ اور شہزادہ ولیم کی دلچسپی

اسٹاکہوم:برطانیہ کی شہزادی کیٹ میڈلٹن اور ان کے شوہر شہزادہ ولیم نے گزشتہ روز سویڈن کے سرکاری دورے کے دوران اسٹاکہوم میں مقامی طور پر مقبول کھیل” بینڈی ہاکی“ کے ایک کلب کا دورہ کیا جہاں شہزادی کیٹ نے اپنی ہاکی مہارت کا بھی مظاہرہ کیا جبکہ شہزادہ ولیم بھی گول کرنے میں کامیاب رہے ۔ یاد رہے کہ شہزادی کیٹ میڈلٹن اپنے اسکول کے زمانے میں ہاکی کی ماہر کھلاڑی رہی ہیں۔ انہوں نے اسٹاکہوم میں اپنے شو ہر کے ہمراہ آئس ہاکی سے ملتے جلتے کھیل میں بھی چند شاٹس لگائیں اور گول کرنے میں بھی کامیاب رہیں۔ برطانوی شاہی جوڑے کو3،3 شاٹس لگانے کا موقع دیا گیا جن کے دوران شہزادہ ولیم نے2جبکہ شہزادی نے ایک گول اسکور کیا۔دونوں نے اس کلب سے منسلک کمسن اور پروفیشنل کھلاڑیوں سے ملاقات بھی کی اور بعد ازاں ان کے ساتھ گروپ فوٹو بھی بنوایا۔ سویڈن کے بعد برطانوی شاہی جوڑا ناروے کا دورہ بھی کرے گا۔

شیئر: