Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض میں منعقدہ اونٹ میلے میں ہندوستانی فنکار کے فن پارے

ریاض.... شاہ عبدالعزیز اونٹ میلے میں ہندوستانی فنکار کے فن پاروں نے سب کو حیران کر دیا ۔ ریاست راجستھان سے تعلق رکھنے والے تلک نائی نے اپنی مہارت کا ثبوت دیتے ہوئے اونٹوں پر انتہائی خوبصورت 30 نقش و نگار بنائے ۔ سبق نیوز کے مطابق ہندوستانی نائی نے مخصوص قینچی اور دیگر آلات استعمال کرتے ہوئے اونٹوں کے جسم پر جس طرح نقش ونگار بنائے ہیں انہیں دیکھ کر اس کی مہارت کا بخوبی اندازہ ہوتا ہے ۔ نائی کا کہنا ہے کہ اس نے مسلسل 20 برس محنت کر کے اس فن میں مہارت حاصل کی ۔ اونٹوں اور گھوڑوں پر نقش و نگار بنانے کےلئے نائی پہلے مخصوص پین سے اسکیچ بناتا ہے جس کے بعد اس کے ہاتھ قینچی سے مہارت کا ثبوت دیتے ہیں ۔ اس ضمن میں میلے کے نگران محمد القرینی کا کہنا تھا کہ اس قسم کے فن پارے مختلف ثقافتوں کے عکاس ہوتے ہیں جن سے فن کاروں کے مابین روابط بڑھتے ہیں ۔ 
 

شیئر: