Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پالک کوفتے بنانے کی ترکیب‎

اجزاء:
کوفتوں کے لئے :
پالک ۔175 گرام
بیسن۔ایک کپ
کاجو ۔2 کپ
دھنیا (پاؤڈر)۔آدھا چائے کا چمچ
زیرہ (پاؤڈر)۔آدھا چائے کا چمچ
تیل ۔ حسب ضرورت
خشخاش۔ ایک کھانے کا چمچ
لال مرچ (پاؤڈر)۔ آدھا چائے کا چمچ
نمک ۔حسب ذائقہ
ترکیب:
پالک کے پتے اچھی طرح دھو کر ابالیں اور ٹھنڈا ہونے کے بعد اس کا پانی اچھی طرح نچوڑ کر میش کر لیں ،اور کوفتے بنا لیں ۔خشخاش کو باریک پیس کر اس کا  پیسٹ بنا لیں اور کاجو پیسٹ میں اچھی طرح مکس کریں ۔ اس کے بعد تیل کے علاوہ تمام مصالحے اور دیگر اجزاء پالک کے ساتھ اچھی طرح مکس کر لیں ۔اب پالک کے آمیزے کے آٹھ حصے کریں ۔اور ان کے کوفتے بنا لیں ۔پھر ایک کڑاہی میں تیل گرم کر کے تمام کوفتوں کو ڈیپ فرائی کرلیں ۔
اجزاء
گریوی کے لئے:
کاجو (پیسٹ) ۔2 کھانے کے چمچ
کریم ۔ ایک کھانے کا چمچ
ہرا دھنیا(باریک کٹا ہوا) .ایک کھانے کا چمچ
زیرہ (ثابت)۔آدھا چائے کا چمچ
لہسن ،ادرک پیسٹ ۔2 کھانے کے چمچ
لال مرچ (پاؤڈر)۔ ایک کھانے کا چمچ
تیل ۔ 2 کھانے کے چمچ
پیاز (باریک کٹا ہوا)۔ایک عدد
نمک ۔ حسب ذائقہ
ٹماٹر(باریک کٹے ہوئے)  . ایک کپ
گریوی بنانے کی ترکیب
ایک کڑاہی میں دو کھانے کے چمچ تیل گرم کر کے اس میں زیرہ کڑکڑائیں اور پھر پیاز شامل کر کے گولڈن براؤن کر لیں ۔اب اس میں کاجو ،ہلدی ،لال مرچ اور نمک ڈال کر تین منٹ تک فرائی کریں  . اس کے بعد ٹماٹر ڈال کر بھونیں ۔ جب ٹما ٹر مصالحے میں اچھی طرح مکس ہو جائیں تو اس میں آدھا کپ پانی ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں ۔ کھانا سرو کرنے سے پہلے تمام کوفتے گریوی میں شامل کر کے پانچ منٹ تک ضرور پکائیں ۔
یہ بھی پڑھیں:انار رکھے جلد کو نرم و نازک اور تروتازہ

شیئر: