Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ: دنیا کی سب سے بڑی انگوٹھی

شارجہ.... متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں دنیا کی سب سے بڑی سونے کی انگوٹھی رکھی گئی ہے۔ انگوٹھی کا وزن 64کلوگرام ہے۔ اماراتی اخبار کا کہناہے کہ 21قیراط سونے سے تیار کی گئی نایاب انگوٹھی گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں درج ہے۔ اس میں 5.1کلو گرام کے قیمتی پتھر اور ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔ 55ماہرین نے اسے 45دن میں تیار کیا ہے۔
 
 

شیئر: